خانہ و مردم شماری کے متعلق انتہائی اہم معلومات(اردو زبان میں)

خانہ و مردم شماری کے متعلق معلومات 
 
"پاکستان بھر میں ساتویں خانہ و مردم شماری کا آغاز یکم مارچ 2023 سے ہو رہا ہے،

"پاکستان میں یہ پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہو رہی ہے جو کہ آن لائن سسٹم (TABs) کے ذریعے ہو گی،

"پہلے تین دن (لسٹنگ) کا کام ہو  گا جس میں عمارتوں کو نمبرز لگائے جائیں گے اور چند بنیادی انفارمیشن معلوم کی جائے گی،

(1) گھر کے سربراہ کا نام

(2) سربراہ کا موبائل نمبر

(3) گھریلو معاشی سرگرمی

"اس کے بعد گنتی کا عمل شروع ہو جائے گا جس میں ہر گھر سے اس کی تمام معلومات لی جائیں گی،

"لہذا عوم الناس سے گزارش ہے کہ مندرجہ ذیل معلومات کو کسی کاغذ پر خوبصورتی سے لکھ کر گھر 🏠 پر رکھیں تاکہ آپ کو مردم شماری کے عملے کے سوالات کے جوابات کیلئے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو، اور عملے کا قیمتی وقت بھی ضائع نہ ہو،



"ہر گھر سے تین قسم کی معلومات لی جائیں گی جن میں گھر کے افراد کی معلومات، گھر کی عمارت سے متعلقہ معلومات، جواب دہندہ سے متعلقہ معلومات،

(گھر کے افراد سے متعلقہ معلومات)

1- گھر کے تمام افراد کے نام اور ان کا سربراہ کے ساتھ رشتہ 
2- تمام افراد کی عمریں سالوں میں عمر جتنے سال  مکمل ہو چکی ہے،
3- جنس
4- ازدواجی حیثیت
5- مذہب
6- مادری زبان
7- قومیت (ملک کا نام جس کا شہری ہے)
8- پڑھا لکھا/ ان پڑھ
9- تعلیمی قابلیت، جو جماعتیں پاس کر چکا ہے،
10- ذریعہ آمدن
11- کام جو کر رہا ہے، ملازمت، کاروبار، زراعت یا پینشن وغیرہ
12- نقل مکانی
13- پیدائش کا ضلع
14- موجوہ ضلع میں کتنے عرصہ سے رہائش پذیر
15- دیکھنے، سننے، چلنے یا بولنے میں مشکلات

"گھر کی عمارت سے متعلقہ معلومات
1-گھر کی ملکیت
2-گھر کے مالک کی جنس
3-کمروں کی تعداد جانوروں اور بھوسے والا کمرہ شمار نہ ہو گا،
4- گھر کی تعمیر کا عرصہ
5- گھر کی دیواروں کی ساخت
6- گھر کی چھت کی ساخت
7- باورچی خانے کی سہولت
8- کھانا پکانے کا ذریعہ
9- پینے کے پانی کا ذریعہ
10- روشنی کا ذریعہ
11- ذرائع ابلاغ
12- بیرون ملک مقیم گھر کے افراد

"جواب دہندہ سے متعلقہ معلومات
1- جواب دہندہ کا نام
2- ولدیت


Post a Comment

Previous Post Next Post