DigiSkills Training Program - Complete Details in Urdu

ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ پروگرام

بے روزگار حضرات سے درخواست ہے کہ سیاسی اور تفرقہ بازی کے موضوعات پر بحث کا دھندا چھوڑ کے اپنے روزگار کیلئے کوئی بھی پروفیشنل کورس کرنے میں اپنا وقت لگائیں اور اپنے مستقبل پر توجہ دیں۔

اس سلسلے میں ڈی جی اسکلز نے نیا ٹریننگ بیچ اسٹارٹ کر دیا ہے جس میں پندرہ کے قریب کورسز فری میں سکھائے جاتے ہیں، ان میں فریلانسنگ، کریئیٹیو رائٹنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سرچ انجن آپٹیمائزیشن، ورڈ پریس، کوئیک بکس اور گرافکس ڈیزائننگ شامل ہے، اس بیچ میں وی۔اے کا کورس بھی شامل ہے، مزید تفصیلات ان کی ویبسائٹ پر چیک کر سکتے ہیں۔


DSTP 2.0 BATCH-3

اس سلسلے کا تیسرا بیچ یکم نومبر 2022 سے شروع ہو گا جس کی رجسٹریشن تین اکتوبر سے جاری ہے۔

بیروزگار خواتین و حضرات جو فریلانسنگ کیلئے ڈیجیٹل اسکلز سیکھنے میں سنجیدہ ہیں وہ جتنا جلدی ہو سکے اس بیچ میں شامل ہو جائیں، رجسٹریشن تیس اکتوبر تک اوپن ہے لیکن سیٹیں محدود ہیں۔


اس پروگرام میں شامل ہونے کے تین پراسس ہیں، وہ یہاں تفصیل سے بیان کر رہا ہوں تاکہ آپ کو آسانی رہے۔

1۔ سائن۔اپ
2۔ پروفائل سیٹ۔اپ
3۔ انرولمنٹ ان دی کورسز

پہلا پراسس لاگ۔ان اکاؤنٹ بنانے کا ہے، اس کیلئے اپنا پہلا اور آخری نام درج کریں، تیسرے خانے میں ایمیل درج کریں اور چوتھے میں وہ پاسورڈ درج کریں جو اس ویبسائٹ کیلئے مخصوص کرنا چاہتے ہیں۔

یہ چار چیزیں لکھ کے فارم کو سبمٹ کریں گے تو آپ کے ایمیل پر ایک میل آئے گی، اس میں دیا گیا لنک کلک کریں گے تو آپ کا اکاؤنٹ ایکٹیویٹ ہو جائے گا اور آپ لاگ۔ان بھی ہو جائیں گے۔

پھر لاگ۔ان ہونے کے بعد اپنا پروفائل سیٹ کریں گے جس کے تین پورشن ہیں، پہلے پورشن میں ذاتی معلومات دیں گے، دوسرے میں اپنی کوالیفکیشن اور تجربے کے متعلق بتائیں گے اور تیسرے پورشن میں اپنی استعداد اور دلچسپی کے متعلق آپشنز کو سیلیکٹ کریں گے اور سیو کا بٹن دبائیں گے۔

آپ کا شناختی کارڈ نہ بنا ہو تو اپنے والد کا نمبر بھی دے سکتے ہیں، لیکن اس کے سامنے کارڈ کی حیثیت پرسنل کی بجائے گارجین سیلیکٹ کریں گے۔

پروفائل سیو کرنے کے بعد موبائل فون ویریفکیشن کا آپشن آئے گا، اس کو ایکٹیویٹ ناؤ کریں گے تو آپ کے فون پر ایک کوڈ آئے گا وہ کوڈ ویریفکیشن والے بوکس میں لکھ دیں تو یہ کام بھی مکمل ہو جائے گا۔

فون والد کا بھی استعمال کر سکتے ہیں مگر ویریفکیشن کے وقت وہ فون اپنے پاس رکھیں تاکہ کوڈ فیڈ کر سکیں

اس کے بعد اپنی پروفائل فوٹو اپلوڈ کریں گے جو ایک۔سو۔پچاس کے۔بی سے زیادہ ڈینسٹی کی نہ ہو، اس کے بعد پروفائل کو سیو کر دیں تو آپ کا پروفائل بھی مکمل ہو جائے گا۔

اس کے بعد کورسز میں انرولمنٹ کی باری آئے گی۔

انرولمنٹ کیلئے آپ سکرین کے اپر۔لیفٹ کارنر پر دیکھیں گے تو وہاں پر بالترتیب ہوم، مائی پروفائل، پراگریس ٹائم لائین، مائی نوٹس اور آنلائن سپورٹ کے بٹن نظر آئیں گے۔

وہاں سے ہوم کا بٹن سیلیکٹ کریں گے تو ڈیش بورڈ کھل جائے گا جس پر سب سے پہلا آپشن انرولمنٹ کا ہوگا۔

Enroll now with DSTP 2.0 batch-3

اس بٹن کو دبانے سے آپ کے سامنے کورسز کا مینیو کھل جائے گا، وہاں سے ایک کورس فریلانسنگ کا سیلیکٹ کریں گے جو لازمی ہے، اس کیساتھ اپنی دلچسپی کے مطابق اوپر بتائے گئے کورسز میں سے کوئی سا بھی ایک کورس ڈیجیٹل سکل کا منتخب کرکے سیو کا بٹن دبائیں گے تو انرولمنٹ مکمل ہونے اور مبارکباد کا میسیج نظر آجائے گا جس کا مطلب ہے کہ آپ کا داخلہ ہو گیا ہے۔

کلاسز کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا اس کیلئے اپنا اکاؤنٹ چیک کرتے رہا کریں، ممکن ہے سیٹیں پر ہوتے ہی شروع ہو جائے۔

کلاس شروع ہونے پر بیک وقت دو کورسز کی ویڈیو آپ کے ہوم ڈیش بورڈ میں ملا کریں گی، آپ نے انہیں سننا سمجھنا ہے، مشق کرنی ہے اور پوچھے گئے سوالات کے جوابات جمع کراتے جانا ہے، اس سارے پراسس کیلئے ہوم پیج پر مختلف مینیوز موجود ہیں جہاں ابھی کچھ نہیں ہوگا لیکن کورس ایشو ہوتے ہیں سب کچھ ظاہر ہو جائے گا۔

دونوں کورسز کی ساری رپورٹیں اگلی ٹیب، پراگریس ٹائم لائین، میں ریکارڈ ہوتی رہیں گی، انہی پر آپ کا رزلٹ مرتب ہوگا، دوران کورس کوئی نوٹس لکھنے ہوں تو مائی نوٹس والی ٹیب میں لکھ سکتے ہیں، اور اگر کوئی ٹیکنیکل ایشو درپیش ہو جیسے لاگ۔ان پربلم، ویڈیو کا نہ ملنا یا نہ چلنا یا آواز و تصویر کا ایشو یا کسی اور مینیو کا ایشو درپیش ہو تو آپ آخری ٹیب، آنلائن سپورٹ، میں کمپلینٹ لکھ کے سبمٹ کر سکتے ہیں۔

یہ دونوں کورسز جو آپ نے منتخب کئے ہوں گے وہ تین ماہ میں مکمل ہوں گے، اگلے بیچ میں آپ دو نئے کورسز میں دوبارہ داخلہ لے سکتے ہیں بشرطیکہ پہلے والے پاس کر چکے ہوں، کورس پاس کرنیوالوں کو کچھ عرصہ میں ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے گا۔

اس سارے پراسس اور لرننگ پراسس کیلئے لیپ ٹاپ کا ہونا ضروری نہیں، یہ کام موبائلفون سے بھی کیا جا سکتا ہے تاہم آسانی اور بہتر کارکردگی کیلئے لیپٹاپ زیادہ مناسب ہے۔

موبائلفون پر کام کرنے کیلئے کروم براؤزر سے ویبسائٹ کا استعمال کر سکتے ہیں یا اپنے موبائل کے گوگل پلے سٹور سے ڈیجیسکلز کی ایپ بھی ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

اگر کسی بات کی سمجھ نہ آئی ہو تو یوٹیوب پر ڈیجی اسکلز میں داخلہ لینے کا طریقہ تلاش کر لیں اس پر متعدد ویڈیوز مل جائیں گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post