Top-10 Pakistani Brands Famous in the World


ذیل میں وہ پاکستانی برانڈز دئیے گئے ہیں۔ جو کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی مشہور ہی ہیں۔
PIA
اگرچہ آج  پاکستان کی قومی اٰئیر لائن اپنے مشکل دور سے گزر رہی ہے۔  لیکن اس کمپنی نے اپنے عروج کے زمانے میں بڑا نام کمایا ہے۔ ایک وقت تھا جب بیرون ملک یہ کمپنی پاکستان کا تعارف ہوتی تھی۔ پی آئی اے کا شمار اُس وقت کی چند بہترین فضائی کمپنیوں میں ہوتا تھا اور اس کی فلائیٹس پوری دنیا کے لئے دستیاب ہوتی تھیں۔
1980 کی دہائی میں  PIA نے ہی اپنے دو ہوائی جہاز لیز پر دے کر اور اپنی مکمل تکنیکی اور انتظامی  مدد کے ساتھ EMIRATES Airline کا آغاز کیا تھا۔ 1973 میں یورپ کی ائیر مالٹا کو بھی PIA  کے لیز شدہ جہازوں کی مدد سے قائم کیا گیا۔
Khaadi
یہ ایک پر تعیش فیشن برانڈ ہے۔ جو کہ اپنے منفرد کپڑوں کے ڈیزائن کے لئے بہت مشہور ہے۔ اس کا آغاز 1998 میں کیا گیا۔   یہ پاکستان کے مہنگے ترین کپڑے بنانے والے برانڈز میں سے ایک ہے۔  کھاڈی کو پاکستان کےبعد سب سے پہلے دبئی میں متعارف کروایا گیا تھا جو کہ انتہائی کامیاب رہا۔ اب اس کی بیرون ملک برانچز متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، آسٹریلیا، امریکہ، میکسیکو، ملائشیا، کینیڈا اور برطانیہ میں بھی موجود ہیں۔ یہ پاکستان  کا کپڑوں کا بہت مقبول برانڈ ہے جو کہ بین الاقوامی شہرت کا حامل ہے۔اسوقت اس کی 45 سے زائد برانچز ہیں۔

ChenOne
چین ون پاکستان کا مشہور فیشن ہاؤس ہے۔ جو کہ منفرد اور نئے انداز کے کپڑوں کے ڈیزائن بنانے کے لئے بہت مشہور ہے۔اس کی سب سے پہلی برانچ 1997 میں اسلام آباد میں کھولی گئی۔ ان کے کپڑوں کے ڈیزائن پورے پاکستان میں بہت پسند کیے جاتے ہیں۔ پاکستان کے علاوہ ان کی یو اے ای اور سعودیہ کے اندر بہت ساری برانچز ہیں۔  پاکستان کے اندر بھی تقریباً ہر بڑے شہر میں برانچ موجود ہے۔
National Foods
نیشنل کی مصنوعات ہمارے گھروں میں روزمرہ استعمال ہوتی ہیں  اور یہ پورے پاکستان میں مشہور ہیں۔ پاکستان کے علاوہ بھی یہ کمپنی دنیا بھر میں اپنی مصنوعات برآمد کرتی ہے۔  جس کا مخصوص مشرقی ذائقہ بہت مقبول ہے۔ 10 مختلف کیٹیگریز میں 250 سے زائد مصنوعات بنانے والا یہ ادارہ  پاکستان کی ایک نمایاں فوڈ کمپنی ہے۔
Student Biryani
سٹوڈنٹ بریانی کے مالک  حاجی محمد علی نے اپنے کاروبار کا آغاز 1969 میں چھوٹے پیمانے پر ایک سٹال پر چند پلیٹوں اور گھر میں تیار کی گئی تھوڑی مگر انتہائی لذیذ بریانی سے کیا تھا۔  لیکن وقت کے ساتھ یہ ایک انٹرنیشنل برانڈ بن گیا۔ سٹوڈنٹ بریانی نے بھی بیرون ملک اپنی سب سے پہلی برانچ دبئی میں کھولی۔ جہاں پہ یہ ریسٹورنٹ بہت مشہور ہوا اور آج تو اس کی برانچز ابو ظبہی، شارجہ، عمان، آسٹریلیا اور  کینیڈا کے اندر بھی موجود ہیں۔  ان کے کھانوں کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
Salt & Pepper
یہ پاکستان کا مشہور ریسٹورنٹ ہے جو کہ اپنے منفرد ذائقے والےلذیذ کھانوں کی وجہ سے مشہور ہے۔  اس کی پورے پاکستان کے اندر برانچز موجود ہیں۔ اس ریسٹورنٹ نے لندن میں اپنی پہلی انٹرنیشنل برانچ  2013میں کھولی تھی۔ اس کے علاوہ اس کی دنیا بھر میں 26 اور برانچز ہیں۔
حافظ کا ملتانی سوہن حلوہ
مٹھائی کی اس قسم کو کاروباری سطح پر بنانے کا آغاز 1963 میں ملتان حافظ حبیب الرحمٰن نے کیا۔ آج اس کو سوغات کی حیثیت حاصل ہے۔ یہ پورے پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اگرچہ بیرون ملک ان کی کوئی برانچ تو نہیں ہے۔ لیکن ان کا یہ حلوہ پوری دنیا میں سوغات کے طور پر اپنے پیاروں کو بھیجا جاتا ہے۔
HBL Bank
حبیب بینک پاکستان کا سب سے بڑا بینکنگ نیٹ ورک ہے۔ جس کی 15 سو سے زیادہ برانچز پاکستان میں موجود ہیں۔   اس بینک کا آغاز قیام پاکستان سے بھی پہلے 1941 میں کیا گیا۔اس پاکستانی بینک کی سب سے پہلی انٹرنیشنل برانچ  1951 میں سری لنکا میں کھولی گئی تھی۔ لیکن آج اس کی دنیا بھر میں 25  ممالک میں1700 سے زائدبرانچز موجود ہیں۔ جن میں امریکا، فرانس، بیلجئیم اور آسٹریلیا بھی شامل ہیں۔

اگر آپ ان کے علاوہ بھی ایسے پاکستانی برانڈز کو جانتے ہیں جو کی بین الاقوامی شہرت رکھتے ہیں تو آپ ان کا نام اور وجہ شہرت کمینٹس میں بتا سکتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post